پولیس ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب 14 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرکل ڈی ایس پی کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 14 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مجرمان اشتہاری ضلع بھر کے تھانوں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار 14 مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ تمام ذرائع بروئے کار لاکر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days