آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سلائیڈ آسٹن سے اہم ملاقات

اسلام آباد: امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے نیو یارک میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔

ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں