پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے (آج) پیر کو ملک بھر میں بکنگ دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بکنگ دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکشن کمیٹی کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جانب سے تمام بکنگ آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔