صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا مرحوم آغا خان نے اپنی زندگی خدمت خلق اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی
صدر پاکستان کا دورہ پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی اور پرنس کریم آغا خان کی میراث کے دیرپا اثرات کو اجاگر کرتا ہے
صدر مملکت نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی
صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا
دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی
صدر مملکت نےاستنبول ایئر پورٹ پرترکیہ کے ہم منصب صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کےصدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
صدر مملکت دو روزہ دورہ پرتگال کے بعد نور خان ائیر بیس اسلام آباد پہنچ گئے