18 لگژری گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو ضمانت مل گئی

گاڑیاں خرد برد کرنے کے ملزم کو کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ سے ضمانت مل گئی۔اشتہاری ملزم پر تھانہ شالیمار ایف 10 اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔، جس پر 18 لگژری گاڑیاں خرد برد کرنے کا الزام تھا، نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چوہدری کی عدالت میں ہوئی، جہاں اشتہاری ملزم کے وکیل جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نےدلائل دیتے ہوئے اپنے موکل کا دفاع کیا۔

جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ ملزم پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق معاملہ محض کاروباری تعلقات کا ہے اور فوجداری قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی نظیریں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ضمانت نہ دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس سسٹم ہر ملزم کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مستغیث کے وکیل اور پراسیکیوٹر نے سخت مخالفت کی اور درخواست ضمانت کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملزم نے 18 گاڑیاں غیر قانونی طور پر قبضے میں لے رکھی ہیں اور مزید کہا کہ وہ کسی بھی صورت ضمانت کا مستحق نہیں ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل غور سے سننے کے بعد جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں