صدر زرداری کا ترکمانستان بین الاقوامی فورم “وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد” سے خطاب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی ۳۰۰ ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ فورم میں شرکت کی جس میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف بھی موجود تھے صدر مملکت نے اپنے خطاب میں بین الثقافتی فورم کے انعقاد پر حکومت ترکمانستان کو مبارک باد دی انھوں نےپاکستان اور ترکمانستان کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا کہ پاک – ترکمانستان تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے، ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے مشترکہ نظریے پر مبنی ہیں، منعقدہ فورم برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے، خطے کے ممالک کے درمیان روابط بالخصوص معاشی و ثقافتی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،
علامہ محمد اقبال اور مخدوم گلی فراغی نے اپنی شاعری اور افکار میں تصوف اور قومیت پر مشترکہ خیالات کا اظہار کیا،
مخدوم گلی فراغی نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے، امنگوں، حب الوطنی کی علامت ہیں، ان کی شاعری آج بھی زندہ، ہمیں رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس دلاتی ہے، وہ سیاسی و سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے، ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے انھوں نے اپنی زندگی ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لیے وقف کی،
مخدوم گلی فراغی کے کام کے فروغ، خطے کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ترکمان صدر کو سراہتے ہیں،صدر مملکت نے فورم کوخطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے لئے خوش آئند قرار دیا

اپنا تبصرہ لکھیں