مہمند میں ایف سی بارڈر فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد گروہ کے خودکش حملے کو فوری کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا

پاکستان کے شمال مغرب میں ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر چار خودکش حملہ آوروں کے ایک گروپ کی کارروائی سیکورٹی فورسز کے فوری ردعمل کی وجہ سے ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں حملہ آور مارے گئے۔

ہفتہ کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مہمند میں ایف سی بارڈر فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آوروں کے حملے کو فوری کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

اس حملے میں 4 خودکش حملہ آور مارے گئے اور کسی بھی ناگوار صورت حال سے پہلے ہی ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔

واضح رہے پاکستان کی حکومت اور فوج نے تحریک طالبان پاکستان کو “فتنہ خوارج” کا نام دیا ہے اور اس ملک میں ہونے والے دہشت گرادنہ حملوں اور بم دھماکوں نیز افغانستان سے پاکستان کے سیکوریٹی فورسس کے خلاف کارروائیوں کا اسے ہی ذمہ دار قرار دیتے ہيں.

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے سیکورٹی فورسز کو مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صدر پاکستان نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں خوارج حملہ اوروں کا خاتمہ کیا-صدر مملکت نے خوارج کیخلاف سیکورٹی فورسز کی مو ثر اور جرات مندانہ کاروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہیں جو ہر لمحہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں.دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں