صدر مملکت سے سندھ پریمیئر لیگ کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے ، تربیتی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صدرآصف علی زرداری نےسندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید کوچنگ اور رہنمائی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ،جدید کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کیا جائے سندھ پریمیئر لیگ سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے،صدر مملکت نےصوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک جامع طویل المدتی روڈ میپ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا .

انھوں نے کہا کہ کھیلوں اور کرکٹ لیگز کے انعقاد سے کھیلوں کی سیاحت ، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وفد نے صدر مملکت کو سندھ کا کرکٹ ٹیلنٹ فروغ دینے ، کرکٹ انفراسٹرکچر بہتر بنانے میں لیگ کے کردار بارے بتایا
وفد نے سندھ پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی.

وفد کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کےلئے کراچی میں ایک ہائی پرفارمنس مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفد نے صدر مملکت کو سندھ پریمیئر لیگ کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا.

صدر مملکت نے وفد کو سندھ میں کرکٹ کی حوصلہ افزائی ، فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی.صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سندھ میں کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کےلئے معاونت کا کہوں گا،
بعد ازاں ، سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے صدر مملکت کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں