صدر مملکت سے پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاو منگ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل لی چیاو منگ سے ملاقات میں کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ،دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،
دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، صدر مملکت نئچین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا انھوں نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کےلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک-چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا،پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں،
پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے
کمانڈرلی چیاومنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

قبل ازیں ، صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی چیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا
چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں