فلسطینی تنظیموں کا بیجنگ معائدہ قابل قدر ہے ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ” قومی جذبے اور معاہدے کے لئے چین میں فلسطینی تنظیموں کا اجلاس قابل قدر اور صحیح قدم ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ماضی کی ہی طرح پورے عزم کے ساتھ فلسطینی کاز، غاصب و نسل پرست حکومت کے خلاف متحدہ محاذ، اپنے مستقبل کے تعین کے لئے فلسطینی کی اجتماعی کاوش ، فلسطین کی تمام تاریخی سر زمینوں کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں