بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی پر جونئیر اور سینییر والی بال ٹیموں کے اعزار میں تقریب

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایشین والی بال چیلنج کپ اور سینٹرل جونیر والی بال چیمپٸین شپ میں اچھی کاکردگی اور میڈلز جیتنے والی قومی سینٸر اور جونیٸر والی بال ٹیم کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔والی بال ٹیموں کے اعزار میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ ندیم ارشاد کیانی نی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلٸے اقدامات کر رہی ہے۔

ہم جلد سپورٹس اکانومی پر کانفرنس منعقد کرینگے تاکہ اسپانسرز کھیلوں کو مالی مدد فراہم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اولمپکس 2028ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بجٹ مل جائے تو باصلاحیت کھلاڑیوں ض کیلٸے ہدف اور منصوبہ بندی مرتب کریں۔تمام تر توجہ ان مرکوز کی جائے۔

وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ منی اسٹیڈیمز کو اکیڈمیز میں تبدیل کیا جاے تو کھیلوں کے کلچر کو پروان چڑھایا جاۓ۔جبکہ والی بال فیڈریشن کی وزارت ہر ممکن مدد کرنے کیلٸے ملک میں ہونیوالی والی بال لیگ کے کامیاب انعقاد کیلٸے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ والی بال ٹیم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ فیڈریشن نے پورے سال کیلٸے جونیٸر اورسینٸر پلیٸرز ٹیموں سمیت کوچز کی فراہمی کا پلان مرتب کیا ہے۔لیکن ہمارے پاس بجٹ محدود ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم جتنے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرے گی اتنے بہتر رزلٹ پاکستان کو ملیں گے۔

تقریب میں ایشین سینٸر والی بال چیلنج کپ میں سلور اور سینٹرل ایشین جونیر والی بال چیمپٸین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں