بدھ، 25 نومبر، 2026
بریکنگ نیوز

پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد نے مقامی کارساز اداروں کے لیے شدید مسابقت پیدا کر لی:قومی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن

آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے صدر شعیب خان نے کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کا باقاعدہ آغاز پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے، گاڑیوں کے معیار میں بہتری…

پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد نے مقامی کارساز اداروں کے لیے شدید مسابقت پیدا کر لی:قومی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن

پرانی گاڑیوں کی کمرش

اسلام آباد(عامر ملک) آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے صدر شعیب خان نے کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کا باقاعدہ آغاز پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے، گاڑیوں کے معیار میں بہتری اور صارفین کو مناسب قیمت پر معیاری گاڑیاں فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ کمرشل درآمد کی اجازت نئی آٹو پالیسی سے مشروط نہیں بلکہ قانونی طور پر فعال ہو چکی ہے، جس سے عام کاروباری افراد بھی گاڑیوں کی درآمد کر سکیں گے۔جمعہ کے روز اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے پی ڈی اےکےسربراہ شعیب خان نے سینئیر راہنما سردارعرفان سلیم ،وسیم عباسی، ملک قیصر و دیگر کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 24 ستمبر 2025 کو اس کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے 26 ستمبر کو توثیق کی جبکہ 30 ستمبر کو ایس آر او 1895(I)/2025 کے ذریعے باضابطہ اجازت جاری کر دی گئی،

بعض سرکاری شرائط اور رکاوٹوں کے باعث عمل درآمد میں تاخیر ہوئی، جنہیں ایسوسی ایشن کی کوششوں سے متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمرشل درآمد کا آغاز اب عام کاروباری افراد کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک قیصر نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمرشل امپورٹ اور نئی آٹو دونوں کو باہم مشروط قرار دینے سے مارکیٹ اور صارفین میں غیر ضروری ابہام پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمرشل امپورٹ سے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں یکساں کمی متوقع نہیں، تاہم 660 سی سی اور 1000 سی سی گاڑیوں کی درآمد سے متوسط طبقے کو زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

اے پی ڈی اے کے راہنما وسیم عباسی نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی کار ساز اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے حکومتی تحفظ اور ٹیکس رعایتوں کے باوجود مقامی گاڑیوں کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں مسابقتی نہیں بن سکی۔اب حکومت کی طرف سے ان کار ساز اداروں کو برآمدات کرنے کا ہدف دیا گیا. امید ہے یہ ادارے اس ہدف کے تعاقب میں اپنے معیار کو بہتر اور قیمتوں کو کم کریں گے.

ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین سردار عرفان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئی آٹور پالسی کے تحت ٹیکس رعایتوں کے فوائد شفاف انداز میں عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں حقیقی کمی ممکن ہو۔

اگلی خبر شاہ محمد ششم نے 4 ارب درہم مالیت کے ’مراکش آفر‘ دفاعی صنعتی روڈ میپ کی منظوری دے دیکاروبار

متعلقہ خبریں