بدھ، 25 نومبر، 2026
بریکنگ نیوز

اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کی نمائش، گہما گہمی کے پیچھے سرمایہ کاروں کی حکومتی اقدامات پر تنقید

اسلام آباد میں پاکستان جمز اینڈ منرل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں اور معدنیات کی تین روزہ نمائش کا انعققاد کیا گیا.نمائش کا افتتاح جمعہ کے روز کیا گیا جو کہ اتوار کی شام اختتام پزیر ہو گی.

اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کی نمائش، گہما گہمی کے پیچھے سرمایہ کاروں کی حکومتی اقدامات پر تنقید

اسلام آباد(عامرملک) اسلام آباد میں پاکستان جمز اینڈ منرل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں اور معدنیات کی تین روزہ نمائش کا انعققاد کیا گیا.نمائش کا افتتاح جمعہ کے روز کیا گیا جو کہ اتوار کی شام اختتام پزیر ہو گی.

نمائش میں ملک بھر سے قمتی معدنیات اور پتھروں کے کاروبار سے منسلک کاروباری افراد اور پیشے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی.نمائش کے دوران ملک بھر سے اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں خریداروں نے بھی شرکت کی.اس موقع پر عوام کی گہما گہمی اور رونق کا سماں دیکھا جا رہا ہے.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیمتی پتھروں اور معدنیات کے معروف تاجر سراج الدین لالا نے اس صنعت کو درپیش مسائل کا ذکر کیا.انہوں نے کہا یہ جو 4 سو ارب ڈالر کے ذخائر کا تخمینہ ہے یہ درست نہیں ہے. اس سے کئی گنا ذیادہ قمیتی معدنیات کے ذخیرے ملک میں موجود ہیں.سراج الدین لالا نے کہا کہ دنیا بھر کی تمام قیمتی معدنیات اور پتھر پاکستان میں موجود ہیں.تاہم کان کنی کرنے والے سرمایہ کاروں کو آگاہی کی ضرورت ہے.ہمارے پاس کان کنی کے لیے تربیت یافتہ عملہ، جدید مشینری اور لیبارٹری کی کمی ہے.جس کی وجہ سے ہم کان کنی کے دوران 40% معدنیات کو ضائع کر دیتے ہیں.جبکہ سرمایہ کاروں کو مناسب علم نہ ہونے کے باعث ہم خام مال فروخت کرنے پر مجبور ہیں.جس کے نتیجے میں ہم بین الاقوامی منڈی کی تین سے دس فیصد تک قیمت وصول کر پاتے ہیں.

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنرخیبرپختون خواہ کے مشیر برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد ارشاد تھے. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبے میں آبادی کا ایک بڑا حصہ قیمتی معدنیات اور پتھروں کی کان کنی اور تجارت سے وابستہ ہے. حکومت کی بھرپور کوشس ہے کہ اس کاروبار کے فروغ کے لیے فوری طور پر انقلابی اقدامات اٹھائے.اور کاروبار کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے.

ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی قیمتی پتھروں کے کاروبار اور کان کنی کے لیے پالیسی کا اعلان کیا ہے.جس میں اس کاروبار سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات لیے گئے ہیں.جبکہ اس کاروبار کو ٹیکسز سے نجات دلانے کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے. تاہم آئی ایم ایف کی طرف سے کچھ پابندیوں کے باعث پالیسی کی سفارشات پر عملدرآمد میں تاخیر ہو رہی ہے.جبکہ انسدداد دہشت گردی کے لیے بارود کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی جس سے کان کنی متاثر ہو رہی ہے.تاہم حکومت دہشت گردی پر جلد قابو پانے کا عزم کر چکی ہے. بہت جلد بارود کے استمال پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے.

انہوں نے کہا قیمتی پتھروں اور معدنیات کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے خیبر پختون خواہ حکومت کی طرف سے اسلام آباد کے پوش علاقے میں بلند بالا عمارت کا ایک ہال مختص کرنے کا اعلان کرتا ہوں.جبکہ پشاور میں قیمتی معدنیات اور پتھروں کا سیلز سنٹر قائم کرنے کے لیے جمز اینڈ منرل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا.جبکہ وزارت کی طرف سے جمز اینڈ منرل کے کاروبار کے لیے درکار ہر سہولت فوری طور پر فراہم کی جائے گی.

تقریب کے منتظم جمال شاہ نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خلیج جنگ کی باعث دنیا بھر کے کاروبار پر جمود طاری ہے.تاہم حالیہ نمائش نے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو ایک مرتبہ پھر سے توانائی فراہم کی ہے.سٹال لگانے والوں اور خریداروں دونوں اطراف سے جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے.مارکیٹ پر طاری جمود توڑنا ہی اس اس نمائشی میلے کا اصل مقصد ہے. جس میں ہم کامیاب ہوئے.

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چئرمین حاجی معمور نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے صنعت کو درپیش مسائل کا ذکر کیا. انہوں نے کہا ہماری سالوں کی جدوجہد کے نتیجے میں جمز اینڈ منرل کے سیلزمراکز قائم کرنے کی منظوری ملی.مگر فیصلہ سازوں کے اس صنعت سےناواقف ہونے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت، اور اسلام آباد میں مراکز کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ سب سے بڑے تجارتی حب خیبرپختون خواہ میں مرکز کا قیام ایک مرتبہ پھر خواب بن کر رہ گیا.

باکستان جمز اینڈ منرل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین حاجی دوست محمد نے نمائش کے انعقاد میں تعاون کے لیے خیبر پختون خواہ حکومت کا شکریہ ادا کیا. تاہم انہوں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی.ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد قیمتی معدنیات اور پتھروں کی برآمد اور اس سے زرمبادلہ کا حصول تقریبا نا ممکن ہو گیا ہے.

کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ حاجی سید منہاج الدین خان نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ بظاہر یہ کاروبار منافع بخش نظر آتا ہے. مگر حکومتی عدم دلچسپی اور مناسب قانون سازی نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار کو کان کنی سے لے کر مال کی تراش خراش ، فروخت اور برآمد سمیت ہر مرحلے پر شدید دشواریوں کا سامنا ہے.اگر پاکستان میں دستیاب ذخائر کو سائنسی اور جدید طریقوں سے نکال کر شفاف کاروبار کو فروغ دیا جائے تو ربوں ڈالر سالانہ زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے.

اگلی خبر پاکستان میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سالانہ ایک ارب ڈالر کی ٹیکس چوری کا باعثکاروبار

متعلقہ خبریں