حکومت وقت سے استدعا اپنی خبر لیجیے حضور !

تحریر : شکیل احمد ریاست پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کو جب ان کی جمہوریت کا حقیقی روپ ان ہی کے بناٸے ہوٸے آئینہ میں دکھایا گیا تو حیرت انگیز طور پر ملک کی تمام سیاسی اشرافیہ نہ صرف خوف وہراس کا شکار ہوگی بلکہ اقتدار کی مسند پر براجمان ہمارے صاحب اقتداران کا بدلتا لہجہ اس بات کی غمیازی کررہا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی دکھاٸی دے رہی ہے اسی مناسبت سے پرانے زمانے کے مردم شناس ہمیشہ یہ کہاکرتے تھے کہ دوسروں کو آئینہ دکھانے سے پہلے اپنے چہرے پر جمی گرد ضرور صاف کر لینی چاہیے لہذا یہ بات بھی درست معلوم ہوتی ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر دوسروں کے کردار پر انگلی اٹھانا جتنا آسان ہے اپنے ماضی کا حساب دینا اتنا ہی مشکل ہے پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے حالیہ دنوں میں ملک کے کاروباری طبقے اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف جس لب و لہجے کا مظاہرہ کیا ہے اس نے محض ایک سیاسی اختلاف کو جنم نہیں دیا بلکہ حکمران اتحاد کے اندر موجود فکری اور سیاسی تضادات بھی بے نقاب کر دیے ہیں محسن نقوی نے جب پاکستان کے موجودہ انتظامی ڈھانچے کو ناکام قرار دیتے ہوئے نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کی تشکیل کی ضرورت پر بات کی اور یہ سوال اٹھایا کہ آخر کب تک ایک ہی طرز حکمرانی کو عوام پر مسلط رکھ کر بہتر نتائج کی توقع کی جاتی رہے گی تو اس ایک سوال نے اقتدار کی روایتی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی اس بحث کو آگے بڑھانے کے بجائے اس کے محرک کو ہی نشانے پر رکھ لیا گیا کبھی ان کی ذات کو موضوع بنایا گیا کبھی ان کے اہل خانہ اور کاروباری معاملات پر سوالات اٹھائے گئے اور کبھی ان کے سیاسی کردار کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی میڈیا کے بعض حلقوں میں بھی ان کے خلاف ایسی بحث دیکھنے میں آئی جس نے اصل سوال کو پس منظر میں دھکیل دیا حالانکہ محسن نقوی کی تجویز سے اختلاف کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن اختلاف کا جواب دلیل اور عوامی مفاد کی بنیاد پر دیا جانا چاہیے نہ کہ ذاتی حملوں اور کردار کشی کے ذریعے وفاقی وزیرکے عہدے پر براجمان رانا ثناء اللہ نے کاروباری طبقے کے بعض افراد کو نو واردان قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے اور یہ تاثر دیا کہ وہ مقتدر حلقوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر یہی کاروباری شخصیات ملک کے سیاسی اور انتخابی نظام میں برسوں سے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں تو ان کی حیثیت اچانک مشکوک کیسے ہو گئی مسلم لیگ نون کی سیاسی تاریخ بھی اس حقیقت سے الگ نہیں کہ اس جماعت کے ابتدائی سیاسی سفر میں بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کی نمایاں سرپرستی رہی میاں نواز شریف خود صنعت اور کاروبار سے وابستہ پس منظر رکھتے ہیں اور ان کی سیاست کے ابتدائی دور میں کاروباری طبقے کی حمایت ایک اہم حقیقت تھی انتخابی مہمات سے لے کر اقتدار کے ایوانوں تک سرمایہ دار طبقے اور سیاست دانوں کے تعلقات ہمیشہ موضوع بحث رہے ہیں مختلف حکومتوں میں مخصوص صنعتوں کو دی جانے والی رعایتوں اور پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں لہٰذا آج کسی پورے طبقے کو مشکوک قرار دینے سے پہلے اس سیاسی تاریخ کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے جس میں سیاست اور کاروبار ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہے ہیں اصل سوال یہ نہیں کہ کاروباری افراد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کیوں کی بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ریاستی پالیسیوں کا فائدہ کس کو پہنچا اور قومی معیشت کی قیمت کس نے ادا کی تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والی مسلم لیگ نون کی قیادت اور بعد ازاں شہباز شریف کی حکومتوں سے یہ سوال ضرور کیا جانا چاہیے کہ طویل حکمرانی کے باوجود پاکستان کی معیشت کو خود انحصاری کی منزل کیوں نہ مل سکی جون دو ہزار بائیس میں پاکستان کا مجموعی عوامی قرضہ تقریباً 49 کھرب روپے تھا جو جون دو ہزار چھبیس تک بڑھ کر 86 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور ریاستی قرضوں کا یہ بڑھتا ہوا بوجھ آج بھی قومی وسائل کا بڑا حصہ نگل رہا ہے یہ اعداد و شمار کسی سیاسی مخالف کے نہیں بلکہ سرکاری اور اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ میں موجود ہیں دوسری طرف مہنگی بجلی بھاری ٹیکسوں بلند پیداواری لاگت اور پالیسیوں میں غیر یقینی نے صنعتی شعبے کو شدید دباؤ میں رکھا ہے فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ہو یا دوسرے صنعتی مراکز کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ہر جگہ سرمایہ کار کے سامنے بقا کا سوال کھڑا ہے جب ایک صنعت کار کو بجلی گیس اور خام مال کی قیمتیں خطے کے دوسرے ممالک سے زیادہ ادا کرنا پڑیں اور ٹیکسوں کا بوجھ بھی مسلسل بڑھتا رہے تو اس سے یہ توقع کیسے کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنا کاروبار اسی ماحول میں جاری رکھے گا یہی وجہ ہے کہ بہت سے کاروباری افراد بیرون ملک سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کر رہے ہیں اور چھوٹے کاروباری طبقے کا ایک بڑا حصہ اپنے کاروبار سمیٹنے پر مجبور ہوا ہے دوسری جانب روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی ہمارے معاشی حالات کی ایک تلخ تصویر پیش کرتی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف دو ہزار چوبیس میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے جن میں بڑی تعداد ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکنوں کی تھی یہ صرف افرادی قوت کی نقل مکانی نہیں بلکہ اس قومی سرمائے کا انخلا ہے جسے تعلیم اور تربیت پر برسوں خرچ کرنے کے بعد ملک کی تعمیر میں حصہ ڈالنا چاہیے تھا سوال یہ ہے کہ ان نوجوانوں کو اپنے ہی ملک میں باعزت روزگار کیوں میسر نہیں اور کاروباری طبقے کو سرمایہ کاری کے لیے قابل اعتماد ماحول کیوں فراہم نہیں کیا جا سکا اب ذرا اس بحث کے ایک اور پہلو پر غور کیجیے پاکستان میں نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کی تشکیل محض نقشے پر نئی سرحدیں کھینچنے کا نام نہیں بلکہ اس کا تعلق اختیارات کی تقسیم وسائل کی منصفانہ فراہمی مقامی نمائندگی اور انتظامی جواب دہی سے ہے پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ اس بحث کو پارلیمان میں سنجیدگی سے آگے بڑھانے کے لیے کس حد تک تیار ہیں کیونکہ موجودہ سیاسی ڈھانچے میں بعض خاندانوں اور روایتی سیاسی حلقوں کا اثر و رسوخ ایک طویل عرصے سے برقرار ہے یہ تاثر بھی موجود ہے کہ نئی انتظامی اکائیاں بننے سے پرانے سیاسی مراکز کی اجارہ داری متاثر ہو سکتی ہے لیکن اس امکان کو محض سیاسی خوف یا مفادات کی جنگ بنانے کے بجائے عوامی ضرورت اور آئینی تقاضوں کی روشنی میں پرکھنا چاہیے محسن نقوی کی بات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے ان کے طرز عمل اور سیاسی کردار پر سوال بھی اٹھائے جا سکتے ہیں لیکن اگر کسی نے حکمرانوں کو یہ یاد دلایا ہے کہ موجودہ نظام عوام کی توقعات پوری نہیں کر رہا تو اس کا جواب ذاتی حملوں سے نہیں بلکہ کارکردگی کے شفاف حساب سے دیا جانا چاہیے رانا ثناء اللہ سے بھی سوال ہے کہ اگر کاروباری طبقے میں کچھ لوگ ناقابل اعتبار ہیں تو کیا سیاست کے ایوانوں میں سب کے دامن صاف ہیں کیا حکمران جماعتیں انتخابی مہمات میں اسی کاروباری طبقے سے مالی تعاون حاصل نہیں کرتیں کیا برسوں کی حکمرانی کے بعد مہنگائی بے روزگاری قرضوں اور صنعتی زوال کی ذمہ داری سے صرف یہ کہہ کر بچا جا سکتا ہے کہ چند سرمایہ دار ملک کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ریاست کو نہ کاروباری طبقے کی اندھی حمایت درکار ہے اور نہ سیاست دانوں کی شخصی اجارہ داری بلکہ اسے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جن میں سرمایہ کار کو تحفظ ملے مزدور کو اس کا حق ملے نوجوان کو روزگار ملے اور عام شہری کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں اگر محسن نقوی نے ایک سیاسی اور انتظامی سوال اٹھایا ہے تو اس پر سنجیدہ قومی مکالمہ ہونا چاہیے اور اگر رانا ثناء اللہ کے پاس اس کا بہتر جواب ہے تو وہ دلیل کے ساتھ سامنے لائیں کیونکہ قوم اب القابات اور الزامات سے آگے بڑھ کر نتائج دیکھنا چاہتی ہے اقتدار ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں مگر تاریخ کا آئینہ کبھی دھندلا نہیں ہوتا دوسروں کو آئینہ دکھانے سے پہلے اپنے چہرے پر نظر ڈالنا ہی سیاست کی اصل اخلاقی ذمہ داری ہے۔


