چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگا کر عوام سے شجرکاری کی اپیل کی ہے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔ شجر کاری کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ درخت بہتر ماحول کے ضامن ہیں اور ملک میں شجرکاری کو فروغ دے کر جنگلات میں اضافے کا سبب بنیں۔ انہوں نے ارکان پارلیمان سے اپیل کی کہ وہ سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی موسمی تغیرات کے کنڑو ل کیلئے جنگلات کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں