اسلام آباد: ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کا بیلجیئم کے سفارتخانہ کا دورہ کی، جہان ان کی ملاقات سفیر چارلس ڈیلوگن سے ہوئی۔
اس موقع پر دونوں فریقین کے مابین ہیومنٹیرین سیکٹر میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے قدرتی آفات و سانحات میں ہلال احمر کی خدمات کے متعلق سفیر کو آگاہ کیا اور بیلجیئم ریڈ کراس اور ہلال احمر پاکستان کے مابین تعاون کو بڑھانے ، ہیومنٹیرین ایڈ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا گیا۔
بیلجیئم سفیر مسٹر چارلس ڈیلوگن نے ہلالِ احمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں ہلال احمر پاکستان نئی جہت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔انہوں نے اس عہد کی تجدید کی کہ ھیومنٹیرین سیکٹر میں ہلال احمر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
دونوں اداروں کے مابین تعاون پر مبنی تعلقات کو بھی مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔سردار شاہد احمد لغاری نے بیلجیئم کے تعاون کو گرانقدر قرار دیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے جاری خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔
اِس موقع پر چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغار ی نے بیلجیئم سفیر مسٹر چارلس ڈیلوگن کو ہلال احمر پاکستان نیشنل ہیڈکوارٹرز دورے کی دعوت دی۔
مزید برآں ، چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے ہلالِ احمر کے جاری پروگراموں اور اقدامات پر مبنی کتاب پیش کی۔بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگن کو یادگاری شیلڈ اور سوینئر بھی پیش کیا گیا۔