بلوچستان: وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ کوئٹہ، اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر (NI(M))، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کیے گئے حالیہ کامیاب آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں