فیصل آباد: صوبائی وزیر خوراک بلال یسین،صوبائی وزیر انڈسٹریز چویدری شافع حسین نے صدارت کی۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جس میں اجلاس میں شامل اراکین کو چکن، پیازسمیت دیگر سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان اشیاء کی ڈیمانڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے آخری عشرہ رمضان اور عید الفطر پر زیادہ ڈیمانڈ والی اشیاء کی سپلائی کو بہتر بنانے کی تاکید کی پرائس کنٹرول مجسڑیٹس مارکیٹوں میں متحرک رکھیں۔
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژن میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد سے آگاہ کیا ماڈل رمضان بازاروں میں اشیاء کی دستیابی،معیار اورقیمتوں کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ایکشن کا سلسلہ بھی جاری ہے آخری عشرہ اور عید کے موقع پر بھی پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا جائے گا۔