اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس ملاقات کے دوران سید مہدی شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔