اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ایس پی نے شہری کی 32 لاکھ فراڈ چیک باؤنس کی ایف ائی ار کو رکوا دیا۔ کئی ماہ گزرنے کے باوجود ایس پی سٹی اپنی کارکردگی شو کرنے میں بری طرح ناکام بھی رہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے، شہری نے آئی جی اسلام اباد سے واقعے کی شفاف انکوائری کر کے فورا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کر دی حال ہی میں اسلام آباد کے شہری نے اسلام آباد کے مقامی تھانے میں چیک ڈس اونر کی درخواست دے رکھی تھی جس کی ایس او پی بنی اور ایس پی سٹی زون اسلام آباد نے دونوں فریقن کو تھانہ بھیج دیا کہ اپس میں جرگہ کر لو اور صلح کر لو اور کوئی قسط کا سسٹم کر کے اپنے مسائل خود حل کریں اور پیمنٹ دیں ۔
شہری نے آئی جی اسلام آباد سے استدا کی ہے کہ اگر جرگے فریقین نے خود کرنے ہیں تو وفاقی پولیس کا کیا مقصد ہے۔؟
شہری کی درخواست ردی کے ٹوکرے کی زینت بن گئی شہری نے موقف دیا کہ میں پہلے بری طرح لٹ چکا ہوں جس بندے نے چیک دیا تھا وہ چیک ڈس اونر ہو چکا ہے اور وہ بندہ مجھے پیسے واپس نہیں کر رہا اسلام آباد پولیس میرے مقدمے کی ایف ائی ار درج نہیں کر رہی ۔
یاد رہے یہ پہلی درخواست نہیں جس پے ایسے ہوا ہے پہلے بھی کچھ درخواست ایس پی آفس ججاتی ہے وہاں سے بغیر کیسی انصاف کے ختم ہو جاتی ہیں ۔
شہری نے دربدر کی ٹھوکریں کھانے اور انصاف نہ ملنے کے بعد آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔