دیوالی کے دن ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3، ٹائیگر فلم سیریز کا تیسرا حصہ ہے، جس نے صرف 5 دن میں دنیا بھر میں 300 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے بھارت میں مجموعی طور پر 188 اعشاریہ 25 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔
ٹائیگر 3 نے پہلے دن دنیا بھر میں 94 کروڑ کا بزنس کرلیا
منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کامیابی پر سلمان خان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم سے متعلق زبردست رردعمل نے مجھے ہیٹ ٹرک کا احساس دیا ہے، یہ میرے لیے بڑا احساس ہے۔
اس سے پہلے ٹائیگر 1,2 بھی سپر ہٹ ہوئی تھی۔