نجی تعلیممی ادارے دوسرے ممالک کے طلبا کو پاکستان آنے کے لیے راعب کریں: راجہ پرویز اشرف
, اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ملک کے لیے زرمبادلہ لانے کا بہترین زریعہ بن سکتے ہیں.سابق وزیراعظم ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سپرنووا سکول سسٹم کی تقریب تقسیم اسناد کے…

(عامر ملک) , اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ملک کے لیے زرمبادلہ لانے کا بہترین زریعہ بن سکتے ہیں.سابق وزیراعظم ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سپرنووا سکول سسٹم کی تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر سی این این اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے نجی تعلیمی اداروں کی کاکردگی اور معیعار عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے.ان ہی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبا یورپ امریکہ اور دیگر ممالک میں سکالرشپس حاصل کر رہے ہیں. تاہم دوسرے ممالک سے پاکستان آکر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد قابل ذکر نہیں ہے.نجی تعلیمی اداروں کو دوسرے ممالک سے طلبا کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے راغب کرنا ہو گا.اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم بھی کیں.اپنے خطاب میں انہوں نے ادارے کے تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے طلبا طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی.
سپرنووا اسکولز سسٹم کی جانب سے 800 ہونہار طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے سابق صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ذیشان علی نقوی نے بھی خطاب کیا. انہوں نے جون 2026 کے کیمبرج امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اور بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں، کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی کامیابیوں کو بھی سراہا.ذیشان علی نقوی نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے طلبا اور طالبات ہم نصابی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں. سپرنووا کے طلبا نجی تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی نمایاں رہے ہیں.
ادارے کے ڈائریکٹر نوید سلطان نے کہا کہ ادارہ نصابی سرگرمیوں سے آگے ہم نصابی میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے. بین الاقوامی کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.ورلڈ اسکالرز کپ اسلام آباد راؤنڈ 2026 میں سپرنووا کے طلبہ نے ایک ہزار سے زائد میڈلز اور 22 ٹرافیاں حاصل کیں، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ گلوبل راؤنڈ میں بھی سپرنووا کے طلبہ نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تقریباً 2,200 طلبہ اور درجنوں ممالک کے شرکاء کے درمیان مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے طلبا نے 69 میڈلز حاصل کیے، جن میں 16 گولڈ اور 53 سلور میڈلز شامل تھے، جبکہ دو ٹرافیاں بھی اپنے نام کیں۔
نوید سلطان نے سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے روم میں منعقدہ ہپو انگلش لینگویج اولمپیاڈ کے گرینڈ فائنل میں عمارہ خان کی شاندار کامیابی کو بھی سراہا. اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند مسابقت کے حوالے سے سپرنووا اسکولز کی کاوشوں کو بھی اجاگر کیا گیا

متعلقہ خبریں

دنیا کی سب سے پہلی یونیورسٹی "جامعہ القرویین” فاس (Fez) مراکش اور اس کی ان کہی کہانی

پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کا ’دی ورلڈ ایمبیسڈر‘ اور سی این این (اردو) کے ساتھ تاریخی میڈیا معاہدہ

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سمسٹر خزاں 2026 میں وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں 4500 سے زائد داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم۔


