بدھ، 25 نومبر، 2026
بریکنگ نیوز

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سمسٹر خزاں 2026 میں وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں 4500 سے زائد داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم۔

راولپنڈی — پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2026 کے لیے 4500 سے زائد نئے طلبہ کو داخلہ دے دیا ہے۔

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سمسٹر خزاں 2026 میں وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں 4500 سے زائد داخلوں کا نیا ریکارڈ قائم۔

راولپنڈی — پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کی قیادت میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2026 کے لیے 4500 سے زائد نئے طلبہ کو داخلہ دے دیا ہے۔ یونیورسٹی کی اس شاندار کامیابی کو ادارے کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی معیار اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ چار سالہ تقابلی اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے 2,600 داخلوں کے مقابلے میں رواں سال داخلوں کی شرح میں 65.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، گزشتہ سال (2025) کے 4,100 داخلوں کی نسبت بھی رواں سال تقریباً 10 فیصد زیادہ طلبہ نے داخلہ حاصل کیا ہے۔

بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں گزشتہ 4 سالہ داخلوں کا جائزہ

جامعہ کی جانب سے جاری کردہ چار سالہ تقابلی جائزہ تعلیمی سفر میں شاندار بحالی اور مسلسل پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے:

  • خزاں 2023: جامعہ میں داخل ہونے والے طلبہ کی کل تعداد 3,000 تھی۔
  • خزاں 2024: داخلوں کی تعداد 13.3 فیصد کمی کے بعد 2,600 رہ گئی۔
  • خزاں 2025: یونیورسٹی نے شاندار بحالی کا مظاہرہ کیا اور 57.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,100 طلبہ نے داخلہ لیا۔
  • خزاں 2026: مسلسل پیش رفت کو برقرار رکھتے ہوئے داخلوں کی تعداد 4,500 سے تجاوز کر کے نیا تاریخی سنگ میل بن گئی۔

جدید سائنس، آئی ٹی اور بائیو ٹیکنالوجی میں طلبہ کی دلچسپی

اس تاریخی پیش رفت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے فیکلٹی اراکین، انتظامی افسران اور ایڈمیشن ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری یونیورسٹی برادری کی انتھک محنت کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے روایتی زراعت اور لائیو اسٹاک کے ساتھ ساتھ جدید علوم کو بھی اپنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے اور یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنسز، آئی ٹی، بائیو ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، سوشل و نیچرل سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز جیسے شعبوں میں طلبہ کی بڑی تعداد میں شمولیت ادارے کے بہترین تعلیمی ماحول کا اعتراف ہے۔

معیاری تعلیم اور جدید لیبارٹریز پر طلبہ کا اعتماد

یونیورسٹی کے ترجمان اور ڈائریکٹر ڈی آئی ٹی ایس ڈاکٹر ندیم احمد ملک نے کہا کہ طلبہ کی اتنی بڑی تعداد کا اس جامعہ کو منتخب کرنا ادارے کی پریکٹیکل لرننگ اور جدید ترین لیبارٹریز پر کامل اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان کے دوراندیشانہ اقدامات اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے اعادہ کیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی طلبہ کو جدید ترین سہولیات اور عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اگلی خبر بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاقتعلیم

متعلقہ خبریں