اسلام آباد منڈی موڑ پر سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، تجاوزات کا مکمل صفایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر انکروچمنٹ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت منڈی موڑ پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بڑا گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران منڈی موڑ سے غیر قانونی تجاوزات کا مکمل صفایا کر دیا گیا۔
آپریشن میں سی ڈی اے کے اہلکار آفتاب، ذوالفقار عباسی اور اے ڈی چنزیب سمیت دیگر متعلقہ اہلکار موقع پر موجود تھے، جنہوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنانے کے لیے سی ڈی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اگلی خبر بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد

متعلقہ خبریں

روس اور پاکستان کا 2030 تک اقتصادی تعاون کا پروگرام طے، توانائی اور خلائی شعبے میں نئی راہیں کھل گئیں

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک کے دوران سیڈ انوویشن ایکسپو کا افتتاح کیا

بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد


