بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے سینئر افسران کے ہمراہ بنگلہ دیشی وفد کا استقبال کیا
بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے
پودا لگانے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوشحالی اور استحکام سمیت دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی
بنگلادیش کے اسپیکر حفیظ الدین احمد بیر بکرم نے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے ہال کا بھی دورہ کیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کو قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر اور قانون سازی کے طریق کار سے آگاہ کیا
اگلی خبر خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن: رومانیہ کے سفیر ڈین سٹوئنیسکو کا پیغام

متعلقہ خبریں

روس اور پاکستان کا 2030 تک اقتصادی تعاون کا پروگرام طے، توانائی اور خلائی شعبے میں نئی راہیں کھل گئیں

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک کے دوران سیڈ انوویشن ایکسپو کا افتتاح کیا

اسلام آباد منڈی موڑ پر سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، تجاوزات کا مکمل صفایا


