صدر پاکستان سے صدر آذربائیجان کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سود مند تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کی توانائی، تجارت، روابط، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں پاکستان -آذربائیجان تعاون نے مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا

دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کےلئے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت، روابط ، سیاحت ، خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کے لیے استفادہ کر سکتے ہیں صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا .

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت ، سیاحت، کان کنی ، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی،
مشرقی ممالک میں دنیا کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنا چاہتا ہے، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں،
دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کےلئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا پاکستان اور آذربائیجان قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں.

بعد ازاں ، صدر مملکت نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا.ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی

اپنا تبصرہ لکھیں