اسلام آباد جماعت اسلامی نے D چوک پر دھرنا منسوخ کر دیا

جماعت اسلامی نے اسلام آباد D چوک پر دھرنا منسوخ کر دیا۔جمعرات کے روز ترجمان جماعت اسلامی کی طرف سے جاری مختصر بیان میں دھرنا منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

جاری بیان کے مطابق دھرنا عاشورہ اور امن و امان کی صورتحال کے باعث منسوخ کیا گیا۔جبکہ دھرنا شروع کرنے کے لیے اسی ماہ کی 26 تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اگر چہ امیر جماعت اسلامی کی طرف سے دھرنا دینے کے اعلان کے وقت ان کو واضح معلوم تھا کہ 12 کو جولائی عاشورہ کے ایام جاری ہوں گے۔اب دھرنا منسوخ کر کے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

ہمارے زرائع کےمطابق دھرنا منسوخی کے لیے بتائی گئی وجوعات کے علاوہ جماعت اسلامی راہنماوں کے ساتھ حکومتی مذاکرات بھی دھرنا منسوخی کا باعث ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں D چوک پر 12 جولائی کو دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔اس دھرنے کے لیے اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے قریپی ضلعوں میں جماعت اسلامی 2 ہفتوں سے تیاری کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں