وزیراعظم کے فیصلے کا انتظار ختم اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے لیے خصوصی سوشل میڈیا سیل قائم کر لیا

اسلام آباد سنٹرل پولیس آفس میں محرم الحرام کے دوران خصوصی سوشل میڈیا سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا سیل اے آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی کام کرے گا۔سوشل میڈیا سیل سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپوں میں نفرت انگیز تقاریر کا مانیٹر کرے گا۔

ایسی تقاریر و نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ایسے افراد کے خلاف سائبر کرائم سیل میں مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں کی طرف سے وزیراعظم کو 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا ایپس کی معطلی کی دخواست بھی کی گئی۔جس پر تا حال وزیراعظم نے فیصلہ نہیں کیا۔

اسلام آباد پولیس کی طرف سے خصوصی سوشل میڈیا سیل کے قیام سے واضح ہو رہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے سوشل میڈیا کی معطلی کے احکامات ملنے کا امکان نہیں ہے۔جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اپنے طور پر اقدامات لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں