پاکستان بھر میں آج سے فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئیں.ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر حکومت اور فلور ملز و ہول سیلرز میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے
ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فلورملز اور ہول سیلرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا. پاکستان بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں گندم کی واشنگ بند کردی گئی
11 جولائی کو آٹے پیکنگ اور ترسیل بھی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ملک بھر میں آئندہ 2 روز میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نہیں بنیں گے۔آٹا کھانے کی آئٹم ہے اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں