جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہو گئیں ، اٹھائیس سالہ کیرئیر میں ،، جسٹس عالیہ نیلم نے آئینی، سول، فوجداری اور دہشتگری سمیت بہت سے شعبوں میں کام کیا ،،،لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم بارہ نومبر انیس سو چھیاسٹھ میں پیدا ہوئیں.
جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے انیس سو پچانوے میں لا کی ڈگری حاصل کی،، انہوں نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم یکم فروری انیس سو چھیانوے کو بطور وکیل رجسٹر ہوئیں ،،، جسٹس عالیہ نیلم انیس سو اٹھانوے میں ہائیکورٹ جبکہ دو ہزار آٹھ میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں ۔ جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں،،جسٹس عالیہ نیلم دو ہزار تیرہ میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں، دو ہزار پندرہ میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، جسٹس عالیہ نیلم نے ویڈیو لنک پر شواہد ریکارڈ کرنے کی ایس او پیز بھی جاری کیں۔
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی چوتھی خاتون وکیل ہیں جو ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتی رہی ہیں ،،، وہ گیارہ جون دو ہزار اٹھائیس تک اس عہدے پر خدمات سرانجام دیں گی۔