پاکستان ایمبسی جنوبی کوریا کا عملہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ہر ممکن حل کرے گا.سفیرنبیل منیر َ، پوسان کیمے سٹی میں کھلی کچہری .

ایمبیسڈر نبیل منیر نے Gimhe شہر میں پاکستان کمیونٹی کوریا کے زیر اہتمام ایک کھلی کچہری سے خطاب کیا۔ انٹرایکٹو انداز میں، پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے اٹھائے گئے بہت سے مسائل اور خدشات کو دور کیا گیا، اور ان کی قیمتی تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا۔

پوسان کیمے سٹی کھلی کچہری میں سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی اور کھلی کچہری میں موجود لوگوں کےسوالوں کے جواب بھی دیئے اور جو فوری حل کرنے معاملات کو حل کیا گیا . اس موقع پر پاکستان کمیونٹی کوریا کے سرپرست اعلی عبدالجبار بیگ ، وائس چیئرمین رشید گجر کے علاوہ پوسان کیمے سٹی سے کاروباری شخصیات اور پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی . یاد رہے کہ پاکستان ایمبسی جنوبی کوریا کی طرف سے ہر ماہ کوریا کے مختلف شہروں میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں