صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت گرین پاکستان منصوبے پر اجلاس

ایوان صدر منعقدہ گرین پاکستان منصوبے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےصدر مملکت نےکچھی کینال منصوبے کو 1.5 سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی

صدر پاکستان نے کہا وفاقی حکومت منصوبے کی ترجیحی بنیادوں پر بروقت تکمیل یقینی بنانے کےلئے فنڈز فراہم کرے گی۔کچھی کینال سے بلوچستان کی 713,000 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی،اجلاس میں صدر مملکت کو گرین پاکستان منصوبے کیلئے چھ اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر ِداخلہ محسن رضا نقوی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی

صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین پاکستان منصوبے کے لئے چھ اسٹریٹجک نہروں کی تعمیر کی جائے گی۔اور پانی کی دستیابی اور بہاؤ کے حوالے سے درست ڈیٹا شیئرنگ کیلئے 27 ٹیلی میٹری پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔
اسٹریٹجک نہروں میں چشمہ رائٹ بینک ، کچھی ، رینی ، گریٹر تھل ، چولستان اور تھر کینال شامل ہیں۔نہروں کی تکمیل سے ملکی قابل کاشت رقبہ ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی،صدر مملکت کی طرف سے گرین پاکستان منصوبے کیلئے اسٹریٹجک نہروں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔صدر زرداری نے کہا پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اسٹریٹجک نہروں کی کنکریٹ لائننگ کی جائے

صدر مملکت نےکہا آبی تحفظ، پانی کا ضیاع کم کرنے ، پانی کی دستیابی بڑھانے کےلئے پاکستان کے آبپاشی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔انہوں نے نہروں کے پاس کے بنجر علاقوں میں ڈرپ آبپاشی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،صدر مملکت نے ہدایت. کی انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی اصلاح اور بہتر بنایا جائے۔اور سرکاری اراضی کے پیداواری استعمال کےلئے عالمی مالیاتی اداروں اور اسٹاک ایکسچینج سے فنڈنگ کے حصول کیلئے اسٹیٹ لینڈ بینک قائم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں