رپورٹ (متین حسن لاہور)
دو موریہ پل کے نیچے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کنٹینر الجھ گیا جس سے پل کو کافی نقصان پہنچا اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔حادثے کے نتیجے میں پل پر اوپر اور نیچے دونوں طرف ٹریفک معطل ہوگئی۔
جس کے نتیجے میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم حکام کی جانب سے فوری کارروائی کے نتیجے میں واقعے کے 5 گھنٹے بعد صبح 9 بجے تک پل پر ٹریفک بحال ہو گئی۔
واقعہ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔”