باجوڑ کے رہائشی بیسیوں افراد نے ہفتہ کے روز اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کے عمائدین نے کہا اسلام آباد میں امن ممکن ہے تو باجوڑ میں بھی ممکن ہے۔حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ میں امن کا قیام ممکن بنایا جاۓ۔
انہوں نے کہا باجوڑ میں برسوں سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں جاری ہیں۔ عوام کو ہر دس دن بعد لاشیں اٹھانا پڑتی ہیں۔
مقررین نے کہا سب جانتے ہیں باجوڑ میں دہشت گردی اور اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کون نے عناصر ملوث ہیں۔ گزشتہ ہفتے سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 6 افراد کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا باجوڑ کے رہائشی ملک بھر میں اور خاص کر خیبر پختون خواہ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوۓ امن کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ علاقے میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اور ہم اپنا حق مانگتے رہیں گے۔