ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل ، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے ،اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہےغلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی