سینٹرل جیل کراچی میں کانووکیشن248 قیدیوں میں اسناد کی تقسیم.جیل میں الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ لینگویج سینٹر میں کروائے جانے والے سی آئی ٹی اور لینگویج کورسز میں ”گریجویشن “کرنے والے قیدی طالب علموں کے لیے ملکی تاریخ کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔
تقریب تقسیم اسناد میں 248قیدی طالب علموں میں اسناد جبکہ سی آئی ٹی ،گرافک ڈیزائننگ اور انگلش چائنیز لینگویج کے پوزیشن ہولڈرطلبہ میں25,25ہزار روپے اسناد اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر رفاعی تنظیم الخدمت کے سی ای او نوید علی بیگ نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ اورووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔