شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی طرف چھوڑے جانے والےگند سےبھرے غبارے کی مہم کی وجہ سے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں تاخیر کا شکار

تفصیل کےمطابق شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی طرف چھوڑے جانے والےگند سےبھرے غبارے کی مہم کی وجہ سے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی اڑان میں خلل پڑا۔
9 جون کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں سیول میں جمسل پل کے قریب دریائے ہان پر شمالی کوریا سےاڑتا ہوا غبارہ کچرے کی ٹوکری لے جاتے ہوے ملا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کچرے کی ٹوکری لے جانے والی غبارے کی مہم کے دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے بدھ کے روز انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں تقریباً تین گھنٹے کے لیے معطل یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

منگل کی رات، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف کچرے کی ٹوکری لے جانے والے بڑے غباروں کی ایک اور کھیپ شروع کی، جو مئی کے آخر سے جنوبی کوریا کے خلاف اس طرح کی چھٹی کارروائی ہے۔

سینکڑوں غباروں کی ایک اور کھیپ پیر کی رات کوبھی جنوبی کوریا کے سرحدی علاقوں میں اڑائی گئی تھی۔

ہوائی اڈے کے آپریٹر نے میڈیاکوبتایا کہ شمالی کوریا کے غباروں کی وجہ سے، انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح 1:46 سے صبح 4:44 تک اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ معطل یا تاخیر کا شکار رہی۔
حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ ممکنہ حفاظتی حادثات کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں غبارے ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کے انجنوں میں پھنس سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں