بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والی خاتون ملزمہ گرفتار
ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
ملزمہ کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے۔
ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گی تھی
ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں۔ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے