جنوبی کوریا کے علاقہ ہواسیونگ سی، گیونگگی ڈو میں گزشتہ رات ایک بیٹری بنانے والے پلانٹ میں لگنے والی آگ میں کل 22 کارکن ہلاک ہو گئے تھے ۔ جس میں ایک شخص لاپتہ ہے۔ دو افراد شدید زخمی اور چھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس اور فائر حکام کے مطابق مرنے والوں میں سے زیادہ تر غیر ملکی کارکن بتائے جاتے ہیں۔ ان میں 18 چینی، 1 لاؤس کا شہری ہے، اور ایک نامعلوم غیر ملکی ہےجس کی قومیت پتہ نہیں چل سکا اور 2 کوریائی باشندے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ’’لاش اتنی بری طرح سے تباہ ہوئی تھی کہ اس کی شناخت مشکل تھی۔‘‘
اس بات کی تصدیق کی گئی کہ متعلقہ حکام نے کمپنی کی فہرست کو محفوظ بناتے ہوئے جن 18 غیر ملکی اموات کی نشاندہی کی ہے ان میں سے اکثریت کا تعلق چین سے ہے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔
جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے چینیوں میں 3 مرد اور 14 خواتین ہیں۔ ایک خاتون کا تعلق لاؤس سے ہے مرنے والوں کی عمریں 23 سے 26 سال بتائی جاتی ہے
مرنے والوں میں 13 بیرون ملک کورین (F-4) ویزا رکھنے والے تھے۔ پتہ چلا ہے کہ مرنے والے 2 لوگ ورک وزٹ (H-2) ویزے پر تھے، اور 6 لوگ شادی کی امیگریشن (F-6) ویزا پر تھے۔ ایک شخص کے پاس مستقل رہائش (F-5) ویزا تھا۔ متعلقہ حکام کے مطابق سب قانونی طور پر کوریا میں رہائشی تھے ۔