اسلام آباد2 کار لفٹر گروہوں کے مابین جنگ 3 ہلاک ایک زخمی پولیس کی چاندی ایک گولی چلائے بغیر بڑی کامیابی کا دعوی

اسلام آباد کار لفٹر گروہ کی دوسرے گروہ پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ واقعہ اتوار کے روز صبح کے وقت کشمیر چوک پولیس ناکے پر پیش آیا۔دونوں گروہ ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہوۓ مری کی طرف اسلام آباد میں داخل ہوئے۔کشمیر چوک ناکے کے قریب ٹویوٹا کار سوار گروہ نے ہونڈا کار پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔جبکہ ایک خاتوں زخمی ہوئی ہیں۔پولیس نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے 2 کی شناخت کی ہے۔جو کو اسلام آباد اور صوبوں کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزمان ہیں۔جبکہ کار سے بڑی تعداد میں نمبر پلیٹس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پاوں کے نیچے 4 بٹیربرآمد ہونے پر اسلام آبادپولیس نے بڑی کامیابی کا دعوی کر دیا۔پولیس نے ایک گولی چلائے بغیر 3 مطلوب ملزمان کی لاشیں کریڈٹ کے لیۓ کار آمد بنا لیں۔اشتہاری ملزمان گروہوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کو پولیس نے اپنی 2 ماہ کی محنت قرار دے دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا خطرناک بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں خطرناک کارلفٹرز گینگ کے 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوۓ۔

اسلام آباد پولیس پچھلے دوماہ سے اس خطرناک گینگ کے تعاقب میں تھی۔سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع سے اس گینگ کی معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔اس گینگ کی آمدورفت کے حوالے سے ایک روٹ بنایا گیا تھا۔ذرائع نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ یہ گینگ مری کے طرف نکلا ہے۔اس اطلاع پر اے وی ایل سی، سی آر ٹی اور اے ٹی ایس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکے قائم کئے۔آج صبح کشمیر چوک ناکے پر موجود پولیس ٹیموں نے مری روڈ سے آتی ان کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان 2 گاڑیوں میں سوار تھے جن میں ایک جی ایل آئی اور دوسری ہنڈا سوک گاڑی تھی۔گاڑیوں میں موجود گینگ ممبران نے اچانک پولیس ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا دعوی ہے کہ جی ایل آئی کار سواروں کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین ساتھی ملزمان ہلاک ہوگئے۔فائرنگ میں ایک عورت بھی زخمی ہوئی جبکہ جی ایل آئی گاڑی سے فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈیڈباڈیز کی شناخت الیاس خان سکنہ چارسدہ، وقاص خان سکنہ چارسدہ ہوئی، ایک ڈیڈ باڈی کی شناخت جاری ہے۔زخمی عورت کی شناخت حسیبہ امجد کے نام سے ہوئی۔ہلاک ملزم الیاس خان خطرناک کارلفٹر گینگ کا سرغنہ جبکہ باقی گینگ ممبر ہیں۔

ملزمان نے رات کو مری سے گاڑی چوری کی اور فرار ہورہے تھے۔دوسری گاڑی ہنڈا سوک بھی لاہور سے چھینی گئی تھی۔ہنڈا سوک کار سے متعدد غیرنمونہ نمبر پلیٹس، جیمر، موبالئزر، اگنیشن بریکر ، ایس ایم جی گن، پسٹلز برآمد۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے

دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز نے ویڈیو بیان میں واقعہ کو پولیس کی طویل کاوش اور کامیابی قرار دیا ہے۔تاہم ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے ویڈیو بیان میں مطلوب ملزمان کی ہلاکت . کا باعث پولیس کی منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کو قرار دیا ہے۔واضح رہےاس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس نے دعوی کیا تھا کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں