اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل تیسرے پاک-چین مشترکہ مشاورتی اجلاس میں شرکت

اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس کے شرکاء سے خطاب۔ س اہم اجلاس میں شرکت اور پارلیمنٹ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، اسپیکر قومی اسمبلی .میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم مشاورتی اجلاس میں مدعو کیا۔

پاکستان کی پارلیمان نے سی پیک منصوبے کی ہمیشہ مکمل حمایت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
سی پیک منصوبہ نے ہماری سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، سردار ایاز صادق۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس اہم “گیم چینجر” منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہیں، اسپیکر

سات دہائیوں پر محیط چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے، سردار ایاز صادق۔پاکستان اور چین خطے میں امن اور خوشحالی کے داعی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ۔دونوں ممالک خطے میں انتشار اور بد امنی کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ۔

صدر شی جن پنگ کا 2015 میں پاکستان کا تاریخی دورہ اس خطے کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل تھا، اسپیکر قومی اسمبلی ۔چینی صدر کے دورے کے موقع پر 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، سردار ایاز صادق ۔بطور اسپیکر صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ میں استقبال کرنا باعث اعزاز تھا، اسپیکر قومی اسمبلی

صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی ۔صدر شی جنگ پنگ نے اس خطاب میں”ون بیلٹ ون روڈ” کے اپنے وژن کا اظہار کیا، اسپیکر قومی اسمبلی۔دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے، سردار ایاز صادق

پاکستان اور چین کی پارلیمانوں کے مابین تعلقات باہمی اعتماد اور عملی تعاون پر مبنی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ۔مجھے قومی عوامی کانگریس کے چیئرمین کی دعوت پر دو بار پاکستان کے پارلیمانی وفود کے ہمراہ چین کے دورے کا موقع ملا، اسپیکر قومی اسمبلی ۔دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا، اسپیکر

مشترکہ مفادات، خودمختاری اور استحکام کے فروغ کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی ۔دونوں پارلیمان تمام بین الاقوامی اور علاقائی پارلیمانی فورم پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اسپیکر پاکستان کی قومی اسمبلی نے “علاقائی رابطے اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے پہلی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی کی، اسپیکر قومی اسمبلی ۔اسپیکرز کانفرنس میں چھ ممالک شامل تھے جن میں افغانستان، چین، ایران، پاکستان، روس اور ترکی شامل تھے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

تمام شریک ممالک نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی رابطوں میں اضافہ اور دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے،اسپیکر۔سی پیک پر قائم پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا، اسپیکر قومی اسمبلی ۔آنے والے دنوں میں سی پیک پر قائم پارلیمانی کمیٹی کو مزید فعال کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی

سی پیک منصوبے کی تکمیل سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوئے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی۔چین کے وفد کا پاکستان کا دورہ اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات خوش آئند ہے، اسپیکر ۔چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی دلیل ہے، اسپیکر

سی پیک فیز ٹو سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوارڈینیشن مزید گہرا ہو گا ، خطے میں خوشحالی آئے گی، اسپیکر۔سی پیک کے لیے چینی دوستوں کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ۔ دعا ہے کہ پاک-چین دوستی اور شراکت داری ہمیشہ یونہی پھلتی پھولتی رہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اپنا تبصرہ لکھیں