صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عید الاضحٰی پر قوم کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم ، عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہےاللہ تعالیٰ نے قربانی کے عمل کو امتِ محمدیہ ﷺ پر لازم قرار دیا ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے
،آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے ،پوری قوم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مند وں کی مدد کرے۔
،قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع عالم اسلام اور پاکستان کیلئے رحمتیں اور خوشیاں لائے