اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں دائی نے نو مولود بچی کو اغوا کر کے فروخت کردیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے بچی بازیاب کر لی۔
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی نومولود بچی کو اغواء کرنے والا دوعورتوں سمیت چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل۔
اسلام آباد پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔ملزمہ زاہد بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے دائی آسیہ بی بی کو اغواء سے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی۔ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں دی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا۔
چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کر لیا۔مغوی نومولود بچی جنت بی بی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کی کاوش کو سراہا ہے۔