اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل پر بین الاقوامی اجلاس جمعرات اور جمعہ کےروز منعقد ہوا۔
اس سمٹ کا افتتاح ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کیا۔ جس میں پاکستان اور بیرونی ممالک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے 180 سے زائد رہنماؤں اور فیکلٹیوں نے تعاون، علم کے تبادلے اور شراکت داری قائم کرنے کے لیے شرکت کی۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے جدید تعلیم میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہم کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا سمٹ کا انعقاد خوش أئند ہے یہ اجلاس پاکستان اور غیر ملکی دنیا کے درمیان پائیدار شراکت داری کا ثبوت ہے، جس میں ہمارے تعلیمی اداروں کو ایسے گریجویٹس پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی ہے جو کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔