کوئٹہ گاڑی چوری کے الزام میں پولیس اہلکار اور ایس ایچ او گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ گاڑی چوری کے الزام میں پولیس اہلکار اور ایس ایچ او گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او اور انکا سرکاری ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑی چوری کرنے میں ملوث نکلے۔

بدھ کے روز چوری شدہ گاڑی کے مالک کی اطللاع پر کوئٹہ کے سول لائن پولیس نے پشین اسٹاپ کی پارکنگ سے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔

پولیس نے پارکنگ سیل کرتے ہوئے پارکنگ کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔جس سے تفٹیش میں ملزموں کی نشاندہی ہوئی۔

گاڑی مبینہ طور پر ایس ایچ او بجلی گھر تھانہ اور انکے ڈرائیور نے گزشتہ رات کھڑی کی تھی۔پارکنگ ملبزم نے بیان دیا کہ ایس ایچ او ملک آصف اور ان کا ڈرائیور محمد حسن ہمیشہ گاڑیاں یہاں پارک کرنے لے آتے ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے ایس ایچ او بجلی گھر تھانہ اور انکے ڈرائیور کو معطل کردیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے احکامات پر دونوں کو گرفتار کرکے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد پارکنگ ملازم کو رہا اور پارکنگ کو شہریوں کےلئے کھول دیا.

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی چند روز قبل شہر سے چرائی گئی تھی، اس معاملے کی اطلاع ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کو جیسے ہی ملی انہوں نے ایس ایچ او ملک آصف اور ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں