ٹیکسلا ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل پرسوار تین ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی جبکہ تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا ،ہلاک ڈاکو کی شناخت عبدالروف جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت منیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہےٹیکسلا کے علاقہ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،ڈکیتوں سے رقم،موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی.

واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران اور ایس ایچ او ٹیکسلا پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے،
ہلاک اور زخمی ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹیکسلا پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

اپنا تبصرہ لکھیں