اسلام آباد 5 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد میں 5 پانچ سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوۓ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔درج مقدمہ کےمطابق ملزم کی سناخت علی رضا کےنام سے ہوئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی بچوں سے زیادتی کیس میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم نے جمعہ کے روز لوہی بھیر کے علاقے میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔اسلام آباد پولیس نے عدالت سے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں