بیرون ملک پناہ حاصل کرنے والوں اور پناہ کے متلاشی پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کیا جاۓ گا

بیرون ملک پناہ حاصل کرنے والوں اور پناہ کے متلاشی پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کیا جاۓ گا۔پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اور پاسپورٹ نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔پاسپورٹ جاری کرنے یہ بندش پہلے سے بیرون ملک اسائلم اور پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے بھی ہے۔جبکہ پناہ کی تلاش میں بیرون ملک جانے والوں پر بھی یہ پابندی ہو گی۔

۔5 جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور پہلے سے پناہ حاصل کر چکے افراد کے بارے میں پالیسی پر یہ حکم صادر کیا گیا ہے۔ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات اور بین الاقوامی برادری سے کیۓ گئے وعدوں کے پس منظر میں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

مجاز اتھارٹی یعنی وفاقی وزیر داخلہ نے فیصلے کو بہترین قومی مفاد میں قرار دیتے ہوئے کسی ایسے فرد کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہو یا پہلے ہی بیرونی ممالک میں پناہ لے رکھی ہو۔جبکہ فیصلے سے قبل پاسپورٹ کے ڈائریکٹریٹ جنرل سے بھی راۓ لی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں