لکی مروت فوجی گاڑی پر حملہ پیپلز پارٹی کی طرف سے مذمت

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے جاری پیغام میں لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں،

شیری رحمان نے کہا حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود نے جام شہادت نوش کیا۔شہدا کے لواحقین اور پاک افواج سے دلی ہمدردی ہے۔

ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں. اورہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں