سینٹ میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے سیدال خان

سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ایوان کی کاروائی، قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایوان بالا کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا کلیدی کردار ہے۔

سیدال خان نے کہا ایوان میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں